بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت نے پیر کو زمبابوے کے خلاف پانچ میچوں کی سیریز کے لیے نوجوان 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کیا ہے۔ شبھمن گل دورہ زمبابوے پر نوجوان ہندوستانی سکواڈ کی قیادت کریں گے۔زمبابوے کے دورے کے لیے بھارتی سکواڈ میں صرف دو کھلاڑی ایسے ہیں جو ورلڈکپ 2024کا حصہ ہیں ان میں جیسوال اورسنجو سیمسن شامل ہیں۔ بھارت اور زمبابوے میں پانچ میچوں کی سیریز کا آغاز 6جولائی کو جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے اختتام کے ایک ہفتے بعد ہوگا۔
0