0

ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ، دیگر کرنسیاں مہنگ

کراچی (نیا محاز ) کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں دیگر کرنسیاں مہنگی ہو گئیں۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق آج منگل کو کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر12 پیسے سستا ہونے کے بعد 278 روپے 62 پیسے سے کم ہو کر 278 روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر 20 پیسے کی کمی سے 278 روپے 42 پیسے پر ٹریڈ کر رہا تھا۔ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 11 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 278 روپے 62 پیسے کا ہو گیا تھا۔اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید277.75روپے اور قیمت فروخت280.50روپے رہی۔ برطانوی پاؤنڈ 91 پیسے کے اضافے سے قیمت 352.60 روپے سے بڑھ کر 353.51 روپے ہو گئی ہے ۔جبکہ یورو 30 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 298 روپے 75 پیسے کا ہو گیا ہے ۔اسی طرح سوئس فرانک 5 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 311.80 روپے پر بند ہوا ، جبکہ چینی یوآن کی قدر 2 روپے 11 پیسے کی کمی سے 38 روپے 35 پیسے پر بند ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں