0

پاپ موسیقی کے بے تاج بادشاہ مائیکل جیکسن کو مداحوں سے بچھڑے 15برس بیت گئے

نیویارک(نیا محاز )عالمی شہرت یافتہ امریکی پاپ سنگر مائیکل جیکسن کو مداحوں بچھڑے سے 15 برس بیت گئے۔
دنیا بھر میں موجود مداحوں کے دلوں پر راج کرنے والے مائیکل جیکسن کی پاپ گلوکاری اور ڈانس کے لوگ آج بھی دیوانے ہیں، پاپ موسیقی کے شہنشاہ مائیکل جیکسن نے صرف 5 سال کی عمر میں میوزک کی دنیا میں قدم رکھا۔

1964 میں گلوکار نےاپنے بھائیوں کے پاپ گروپ ’جیکسن فائیو ‘میں شمولیت اختیار کی اور اپنی بہترین آواز اور منفرد ڈانس سے دنیا بھر میں دھوم مچائی۔

گلوکار کا پہلا سولو البم 1979 میں ’آف دی وال‘کے نام سے ریلیز ہوا جو مائیل جیکسن کی پہچان کی وجہ بنا۔ 1982 میں انکے البم ’تھرلر‘ نے ان کے مداحوں کی تعداد میں اضافہ کیا، ایک کے بعد ایک ہٹ البم دینے کے باعث انہیں ’’کنگ آف پاپ ‘‘کے خطاب سے نوازا گیا۔
مائیکل جیکسن 25 جون 2009 کو مداحوں سے بچھڑ گئے مگران کے گانوں نے آج بھی مداحوں کواپنے سحر میں جکڑ رکھا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں