0

وزیراعلیٰ پنجاب کا کنٹرولڈ ایکسس کوریڈور بند روڈ منصوبے کا دورہ، جلد تکمیل کا حکم،جو لائی کی ڈیڈ لائن مقرر

لاہور ( نیا محاز ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کنٹرولڈ ایکسس کوریڈور بند روڈ منصوبے کا دورہ کیا-وزیر اعلیٰ نے سگیاں انٹرچینج سے بابو صابو تک سروس روڈز کا خود جائزہ لیااور ایلیویٹڈ بند روڈ کا معائنہ کیا-وزیر اعلیٰ نے بند روڈ پراجیکٹ کی جلد تکمیل کا حکم دیا اور بند روڈ پراجیکٹ کی تکمیل کے لیے جو لائی کی ڈیڈ لائن مقرر کردی-
وزیراعلیٰ مریم نوازنے کہاکہ کنٹرولڈایکسس بند روڈ کے ساتھ سروس روڈز کی وجہ سے عوام کو درپیش مسائل کا فوری تدارک ضروری ہے۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق اور چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید نے پراجیکٹ پربریفنگ دی۔بریفنگ کے دوران بتایاگیاکہ پیکج ٹو کے ہائی رائزڈ ایریا کو ٹریفک کے لیے مکمل طور پر کھولا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں