0

مخصوص نشستوں سے متعلق کیس؛ چیف جسٹس پاکستان نے کنول شوزب سے متعلق دستاویزات لینے سے انکار کردیا

اسلام آبا د( نیا محاز )مخصوص نشستوں سے متعلق کیس میں چیف جسٹس پاکستان نے کنول شوزب سے متعلق دستاویزات لینے سے انکار کر دیا۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق کیس کی سماعت وقفے کے بعد دوبارہ شروع کردی گئی ، الیکشن کمیشن کے وکیل سکندر بشیر کے دلائل کا سلسلہ جاری ہے۔چیف جسٹس نے سلمان اکرم راجا کو دستاویزات جمع کروانے سے روک دیا، وکیل سلمان اکرم راجانے کہا کہ میں کنول شوزب سے متعلق چند دستاویزات جمع کروانا چاہتاہوں، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ ہم نہیں لیں گے دستاویزات، ہم کیسز نہیں بناتے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں