0

تخت لاہور سے کب جان چھوٹے گی؟ یوسف رضاگیلانی کے بیٹے کا سرائیکی صوبے بارے اظہار خیال

سلام آباد(نیا محاز )پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی عبد القادر گیلانی نے قومی اسمبلی میں سرائیکی صوبے کے حوالے سے اہم اعلان کر دیا۔
قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے یوسف رضاگیلانی کے بیٹے نے وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے آپ کو وزیر اعظم کا ووٹ دیا آپ نے ہمیں کیا دیا؟ ہم کسی کے مرہون منت نہیں ہیں، ہم نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا، وزیر اعظم ہوتے تو بتاتے آپ پاپولر نہیں ہیں لیکن آپ کو قومی مفاد میں سپورٹ کر رہے ہیں۔ ہم مسلم لیگ( ن) کو میثاق معیشت پر سپورٹ کرنا چاہتے ہیں۔عبدالقادر گیلانی کا کہنا تھا کہ ٹیکس ملتا ہے تو لاہور کی اورنج لائن بنتی ہے، کیا ہمیں بجٹ کو منظور کرنا چاہئے؟ ہمیں لاہور کے برابر بجٹ دیں اور سیکرٹریٹ بحال کریں۔پی ٹی آئی کے دور میں جنوبی پنجاب کا سیکرٹریٹ بنایا گیا، مسلم لیگ (ن )نے اسے ختم کر دیا، آج ہمیں کام کے لئے لاہور جانا پڑتا ہے، یہ تخت لاہور سے کب ہماری جان چھوٹے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر اپنا گراف بڑھانا ہے تو کچھ کرنا ہوگا، سرائیکی صوبہ بناو¿ کریڈٹ تم لے لو، میں سرائیکی صوبے کا بل پیش کروں گا جو مخالفت کرے گا اسے جگہ نہیں ملے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں