سرے اور وورسسٹر شائر کے درمیان کھیلے گئے میچ میں ڈین لارنس نے شعیب بشیر کے ایک اوور میں پانچ چھکے جڑ دیے
لندن (نیا محا ز اخبار۔ 25 جون 2024ء ) انگلش کاؤنٹی چیمپئین شپ میں سپنر شعیب بشیر کو ایک اوورز میں 38 رنز پڑگئے۔ انگلینڈ کی ڈومیسٹک کاؤنٹی چیمپئن شپ کے دوران سرے اور وورسیسٹر شائر کے درمیان کھیلے گئے میچ میں ڈین لارنس نے شعیب بشیر کے ایک اوور میں پانچ چھکے جڑ دیے، جس میں 4 چھکے سٹریٹ جب کہ پانچواں چھکا مڈ وکٹ پر سلوگ سویپ کی صورت میں لگایا۔