پشاور (نیا محاز ) ترجمان( ن) لیگ خیبرپختونخوا اختیار ولی کا کہنا ہے کہ آپریشن عزم استحکام پاکستان کوئی ملٹری آپریشن نہیں جیسے پہلے ہوئے ہیں،یہ راہ نجات یا آپریشن ضرب عضب کی طرح بھی نہیں ہے۔پی ٹی آئی اپنا دوغلا پن چھوڑ دے،پی ٹی آئی کا حکومت میں رویہ کچھ اور جبکہ سیاست میں کچھ اور ہوتاہے۔
اپنے ایک بیان میں ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ ایک ٹارگٹڈ آپریشن ہےجو پورے ملک میں ہوگا،جہاں کہیں بھی دہشتگردی یا کوئی سہولت کاری ہوگی وہاں کاروائی ہوگی،صرف خیبرپختونخوا میں آپریشن کا تاثر دینا غلط ہے،ایمل ولی،میاں افتخار اور پی ٹی آئی والے جیساکہہ رہے ہیں ایسا نہیں ہے،پی ٹی آئی کا واویلا کرنے کا تو جواز ہی نہیں بنتا،پی ٹی آئی کے اپنے وزیراعلیٰ خود ایپکس کمیٹی اجلاس میں موجود تھے وہاں انہوں نےآپریشن کی مخالفت نہیں کی۔
0