0

مسٹر پاکستان بلال غرشین مسٹر ایشیاء بن گئے، گولڈ میڈل جیت لیا

3 دفعہ مسٹر پاکستان کا ٹائٹل جیت چکا ہوں لیکن میرا خواب تھا کہ مسٹر ایشیاء کا میڈل جیت کر سبز ہلالی پرچم اپنے کندھوں پر اٹھاؤں جو اللہ تعالیٰ نے پورا کر دیا : باڈی بلڈر
پشین (نیا محاز تازہ ترین اخبار۔ 24 جون 2024ء ) پشین سے تعلق رکھنے والے نوجوان تن ساز (باڈی بلڈر) مسٹر پاکستان سید بلال غرشین نے مالدیپ میں ہونے والی ایشین چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیت کر مسٹر ایشیاء کا ٹائٹل بھی اپنے نام کر لیا ۔

سید بلال غرشین نے کامیابی کے بعد کہا کہ 3 دفعہ مسٹر پاکستان کا ٹائٹل جیت چکا ہوں لیکن میرا خواب تھا کہ میں مسٹر ایشیاء کا میڈل جیت کر پاکستان کا سبز ہلالی پرچم اپنے کندھوں پر اٹھاؤں جو اللہ تعالیٰ نے پورا کر دیا۔

مسٹر ایشیاء کا کہنا تھا کہ میں اللہ پاک کا لاکھ لاکھ شکر ادا کرتا ہوں جس نے مجھے مسٹر ایشیاء کے ٹائٹل سے نوازا۔ پاکستان کے لئے ہر مقابلے کے لئے تیاری کروں گا اور خرچہ خود برداشت کروں گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں