اسلام آباد ( نیا محاز ) فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل سے متعلق کیس کی جلد سماعت کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔
سپریم کورٹ میں درخواست ایڈووکیٹ لطیف کھوسہ کی جانب سے دائر کی گئی جس میں استدعا کی گئی کہ کیس کو یکم جولائی سے شروع ہونے والے ہفتے میں مقرر کیا جائے۔دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ عدالتی حکم کے باوجود کیس آج تک سماعت کیلئے مقرر نہیں ہوسکا، فوجی عدالتوں میں زیر حراست ملزمان کے مقدمات کا فیصلہ سپریم کورٹ کارروائی کی وجہ سے رک چکا ہے، 13 دسمبر سے ابتک کیس کی سماعت نہ ہوسکی۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے مقدمے کو جنوری 2024 کے تیسرے ہفتے میں مقرر کرنے کی ہدایت کی تھی۔