0

ضم شدہ اضلاع کے ایم این ایز کا فوجی آپریشن پر تحفظات کا اظہار

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )ضم شدہ اضلاع کے ایم این ایز نے ضم شدہ اضلاع اور ملاکنڈ ڈویژن کے ارکان قومی اسمبلی کی وفاقی وزیر خزانہ سے ملاقات کی اور فوجی آپریشن پر تحفظات کا اظہارکیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات میں ضم شدہ اضلاع، ملاکنڈ ڈویژن کے چیمبر آف کامرس کے نمائندوں نے بھی خصوصی شرکت کی، اس موقع پر اسد قیصر کا کہنا تھا کہ سابقہ فاٹا گزشتہ کئی دہائیوں سے جنگ کی زد میں ہے،ریاست نے 860 ارب دینے کا وعدہ کیا اب تک صرف 103 ارب دیے گئے،انضمام کے وقت وفاق کی طرف سے کیے گئے وعدے ابھی تک پورے نہیں ہوئے،بارڈر ایریا پر تجارت کے لیے مناسب ماحول اور یکساں مواقع فراہم کیے جائیں۔

ملاقات میں قبائلی اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں، امن و امان اور افغانستان کے تجارتی راستے کھولنے پر بات چیت بھی ہوئی،قبائلی اضلاع کے اراکین پارلیمنٹ کا کہنا تھا کہ قبائلی علاقوں میں ملز اور کارخانوں پر ٹیکس لگانا ظلم ہے، انضمام کے وقت فاٹا کو ایک مدت کے لئے ٹیکس سے بری الزمہ قرار دیا گیا، اسی سٹیٹس کو برقرار رکھا جائے،

وفاقی وزیر خزانہ نے ارکان اسمبلی کو ان کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں