0

امریکہ میں بھارتی شہری کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا

ہیوسٹن (نیا محاز اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 24 جون2024ء) امریکی ریاست ٹیکساس میں ایک 32 سالہ بھارتی شخص کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق 32سالہ بھارتی شہری کو ایک سٹور پر ڈکیتی کے دوران گولی لگی۔

دساری گوپی کرشنا جس کا تعلق بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے ضلع باپٹلا سے تھا، صرف آٹھ ماہ قبل امریکہ آیا تھا۔یہ واقعہ 21جون کو ڈیلاس کے علاقے پلیزنٹ گروو میں ایک گیس سٹیشن کے سٹور پر پیش آیا۔ڈکیتی کے دوران گوپی کرشنا کو شدید چوٹیں آئیں اور اسے قریبی ہسپتال لے جایا گیا جہاں اتوارکو اس نے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں