0

لاہور،عدالت کا دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو سیل کرنے کا حکم

دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی تصاویر کے حوالے سے ٹرانسپورٹ محکمہ کو آگاہ کریں اور سیف سٹی سے بھی مدد لی جائے،جسٹس شاہد کریم

لاہور(نیا محاز اخبارتازہ ترین۔14جون 2024 ) لاہور ہائیکورٹ کا دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو سیل کرنے کا حکم، دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی تصاویر کے حوالے سے ٹرانسپورٹ محکمہ کو آگاہ کریں اور سیف سٹی سے بھی مدد لی جائے، دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں پر جرمانے ہی نہیں بلکہ انہیں بند بھی کیا جائے۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے اسموگ کے تدارک کیلئے دائر درخواستوں پر سماعت کی۔

عدلت نے ون وےٹریفک روکنے کیلئے جہاں ممکن ہو ٹائر کلر لگائے جائیں۔اس کے علاوہ عدالت نے ٹولنٹن مارکیٹ میں کتے، بلیوں اور دیگرجانوروں سے ناروا سلوک پر اظہار تشویش کیا اور انہیں کسی اورجگہ منتقل کرنے کیلئے 3 ماہ کا وقت دیا۔عدالت نے واسا کو نئے میٹرز جلد لگانے کی بھی ہدایت کی۔یاد رہے کہ اس سے قبل لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو پولی تھین بیگز سے متعلق پالیسی بنانے کی ہدایت کی تھی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شاہد کریم نے اسموگ تدارک کی درخواستوں پر تحریری حکم جاری کیا تھا۔لاہور ہائیکورٹ نے ہدایت کی کہ ہر ڈپٹی کمشنر پولی تھین بیگز (پلاسٹک بیگز) اکٹھے کرنے اور تلف کرنے کیلئے پالیسی بنائے اور شہریوں پر فیس عائد کرنے کو بھی پالیسی کا حصہ بنایا جائے۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر پنجاب کے تمام اضلاع کی پالیسی عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کی تھی۔
عدالت نے یہ بھی ہدایت کی تھی کہ پنجاب بھر کی صنعتوں کو فضلا اور آلودگی کا باعث نہ بننے والے ڈیوائسز لگائی جائیں۔ عدالت نے چیمبر آف کامرس کو ہدایات جاری کرتے ہوئے چار ہفتوں میں رپورٹ طلب کی تھی جب کہ عدالت نے آلودگی کا باعث بننے والی فیکٹریوں اور بھٹوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا بھی کہاگیاتھا۔قبل ازیں لاہور ہائیکورٹ نے عید الاضحیٰ کے موقع پر مارکیٹوں کے اوقات کار بڑھا دئیے تھے۔ عدالت نے مارکیٹوں کو رات 12 بجے تک کھلا رکھنے کی اجازت دے دی تھی۔عدالت نے ویک اینڈ پر رات ایک بجے تک مارکیٹوں کو کھلا رکھنے کی بھی اجازت دی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں