0

وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمٰن کی بجٹ تقریر جاری ، اپوزیشن کا شدید احتجاج ، بجٹ کی کاپیاں پھاڑ دیں

لاہور (نیا محاز )پنجاب اسمبلی میں صوبائی وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمٰن نے بجٹ پیش کر رہے ہیں جبکہ اپوزیشن کی جانب سے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے ۔

اپوزیشن ارکان نے بجٹ کی کاپیاں پھاڑ دیں اور زبردست نعرے بازی کی جا رہی ہے ۔ اپوزیشن ارکان سپیکر کے ڈائس کے اطراف جمع ہو گئے ہیں اور نعرے بازی کر رہے ہیں ۔ پیپلز پارٹی کے ارکان اسمبلی ایوان میں موجود نہیں ہیں ۔

اس سے قبل وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بجٹ دستاویز 25-2024ء پر دستخط کر دیے۔مریم نواز کی زیرِ صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بجٹ میں عوام کے لیے آسانیاں پیدا کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں