0

میں “ڈیجیٹل سفر پروگرام” لانچ ، پہلے مرحلے میں کتنے ہزار طلباء اور اساتذہ کو تربیت دی جائے گی ؟ اہم تفصیلات

لاہور (نیا محاز ) وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی ڈیجیٹل سپیڈ جاری، پنجاب میں ڈیجیٹل سفر کے آغاز کے ضمن میں ایک اور اہم قدم اٹھاتے ہوئے صوبے کے اساتذہ اور طلباء کیلئے “ڈیجیٹل سفر پروگرام” لانچ کر دیا۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ ڈیجیٹل سفر کا مقصد پنجاب کے طلباء و اساتذہ کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کی اہم مہارتوں سے آگاہ کرنا اور مستقبل کیلئے ٹیک پروفیشنلز پیدا کرنا ہے۔ ڈیجیٹل سفر پروگرام کے پہلے مرحلے میں 1000 اساتذہ اور 50 ہزار طلباء کو آئی ٹی سکلز سے عہدہ برآء کر کے ڈیجیٹل انقلاب لائیں گے اور اساتذہ کو آئی ٹی کی ٹریننگ دے کر گوگل چیمپئن بنائیں گے۔
وزیر تعلیم نے کہا کہ ڈیجیٹل لٹریسی کیلئے یہ پروگرام اہم حیثیت کا حامل ہے۔ ٹیک ویلی اور گوگل کے اشتراک سے ڈیجیٹل سفر پروگرام ڈیجیٹل خواندگی میں اضافہ کرے گا۔ ہمارا عزم ہر فرد کو ڈیجیٹل شہری بنانا ہے۔ اسی ضمن میں اساتذہ کیلئے گلوبل سرٹیفیکیشن پروگرام بھی لانچ کیا جائے گا۔ ٹیکنالوجی کے استعمال سے اساتذہ کا برڈن بھی کم ہوگا جبکہ گوگل سرٹیفائیڈ ہونے سے اساتذہ کی پیشہ ورانہ اہمیت میں بھی اضافہ ہوگا۔ ہر ضلع کے ٹاپ پرفارمنس ٹیچر کو گاڑی کا تحفہ دیا جائے گا۔

وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے تقریب میں اس عزم کا اظہار کیا کہ پنجاب کو ایسا پے بیک کریں گے کہ 2 سال بعد ہمارے بچے سرکاری سکولوں میں پڑھ رہے ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں