0

اطالوی پارلیمنٹ میں شدید جھگڑا، ارکان گتھم گتھا ہوگئے

روم (نیا محاز )اطالوی پارلیمنٹ میں ارکان ایک بل کے معاملے پر آپس میں گتھم گتھا ہوگئے۔

مقامی میڈیا کے مطابق جھگڑا حکومتی اور اپوزیشن ارکان کے درمیان ہوا اور اس دوران لاتوں اور مکوں کا بھی استعمال کیا گیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ارکان کے رویے کے باعث اطالوی پارلیمنٹ میں افرا تفری پھیل گئی، ایک رکن نے مقامی حکومتوں سے متعلق بل کے معاملے پر دوسرے رکن کو اٹلی کا پرچم دینے کی کوشش کی تھی۔مقامی لوگوں نے سوشل میڈیا پر اس واقعے پر غصے کا اظہار کرتے ہوئے قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں