اسلام آباد (نیا محاز )اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر بیلف نے پاکستان تحریک انصاف کا مرکزی سیکرٹریٹ ڈی سیل کرادیا ۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے بیلف مقرر کرکے آفس ڈی سیل کرنے کا حکم دیا تھا جس کے بعد بیلف نے پی ٹی آئی کا دفتر ڈی سیل کرایا۔یاد رہے گزشتہ ماہ سی ڈی اے نے انسداد تجاوزات آپریشن کرتے ہوئے پی ٹی آئی سیکرٹریٹ کا ایک حصہ گراکر دفتر سیل کردیا تھا جس پر پی ٹی آئی وکلا نے عدالت سے رجوع کیا تھا۔تحریک انصاف کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کا مرکزی سیکرٹریٹ فوری ڈی سیل کرنے کا حکم دیا تھا۔