تہذیبوں کے درمیان مکالمے کے بین الاقوامی دن کی مناسبت سے شکاگو میں چینی قونصلیٹ جنرل کے نمائندوں نے چین کی دیرینہ دوست سارہ رینڈی کے گھر پر ایک خاندانی ضیافت میں شرکت کی
ڈیس موئنس(نیا محاز اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔12 جون۔2024 ) چین کے روایتی تہوار ڈریگن بوٹ فیسٹیول کے سلسلہ میں امریکی ریاست آئیوا میں تہذیبوں کے درمیان مکالمے کے بین الاقوامی دن کی مناسبت سے شکاگو میں چینی قونصلیٹ جنرل کے نمائندوں نے چینی عوام کی دیرینہ دوست سارہ رینڈی کے گھر پر ایک خاندانی ضیافت میں شرکت کی جس میں چین اور امریکہ کے دوستوں کو چینی کھانوں کا ذائقہ چکھنے، ڈریگن بوٹ فیسٹیول منانے اور روایتی چینی ثقافت کا تجربہ کرنے کی دعوت دی گئی.
چینی کمیونسٹ پارٹی(سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے تشہیری ڈیپارٹمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر اور چائنا میڈیا گروپ کے ڈائریکٹر شین ہائی شونگ نے سارہ لینڈی کو اپنی دوستانہ جذبات کا اظہار کرنے کے لئے ایک خط بھیجا سارہ رینڈی نے خط پر سی ایم جی کے ڈائریکٹر کا شکریہ ادا کیا ان کا کہنا تھا کہ 1985 میں آج ہی کی رات اسی میز پر مجھے صدر شی جن پنگ کا استقبال کرنے کا اعزاز حاصل ہوا تھااور 2012 میں میں نے ایک بار پھر اس وقت کے نائب صدر شی جن پنگ کو اپنے گھر پر خوش آمدید کہا.
انہوں نے کہا کہ چند دہائیوں کے دوران ریاست آئیووا کے عوام اور چینی عوام کے مابین دوستانہ تبادلے سامنے آئے ہیں‘ مجھے معلوم ہوا کہ چند روز قبل اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے چین کی جانب سے تہذیبوں کے درمیان مکالمے کا عالمی دن منانے کی تجویز کردہ ایک قرارداد منظور کی. انہوں نے کہا کہ ہم ڈریگن بوٹ فیسٹیول کو ایک ساتھ مناتے ہیں اور روایتی چینی کھانوں کا ذائقہ لیتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم مل کر ڈریگن بوٹ فیسٹیول کی ثقافت کا تجربہ کرتے ہیں میرے خیال میں یہ چینی اور امریکی تہذیبوں کے درمیان بہترین مکالمہ ہے.
ریاست آئیوا کے شہرمسقطائن میں چائنا فرینڈشپ کمیٹی کے چیئرمین ڈین اسٹین نے کہا کہ گلوبلائزیشن کو درپیش چیلنجز کے باوجود، تمام ممالک کے عوام کو درپیش بہت سے مسائل کو مشترکہ طور پر حل کرنے کے لئے تبادلے اور تعاون کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے تہذیبوں کے درمیان مکالمے کے بین الاقوامی دن کے موقع پر سارہ رینڈی کے خاندانی عشائیہ میں شرکت انوکھا تجربہ ہے کیونکہ خوراک اور ثقافت کا تبادلہ لوگوں کو ایک دوسرے کے قریب لا سکتا ہے انہوں نے کہا کہ یہ چین اور امریکہ کے درمیان عوامی دوستی کو فروغ دینے کے لئے چینی دوستوں کے ساتھ مل کر کام کرنا بہت اہمیت کا حامل ہے.