0

جائیداد کے تنازع پر بیٹوں کی فائرنگ، والدین جاں بحق

شانگلہ(نیا محاز )شانگلہ کے علاقے بشام میں جائیداد کے تنازع پر بیٹوں کی فائرنگ سے والدین جاں بحق ہوگئے جبکہ بہن شدید زخمی ہوئی۔

مقامی باشندوں اور ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے لاشوں اور زخمی لڑکی کو قریبی ہسپتال منتقل کیا۔ پولیس کے مطابق باپ اور بیٹوں کا آپس میں جائیداد کی تقسیم پر تنازع چل رہا تھا۔دونوں بیٹے والدین اور بہن پر فائرنگ کرنے کے بعد فرار ہوگئے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں