0

بجٹ دستاویزات کابینہ کی منظوری کیلئے پارلیمنٹ ہاوس پہنچا دی گئیں

اسلام آباد(نیا محاز )وفاقی کابینہ کی منظوری کیلئے بجٹ دستاویزات پولیس کی سیکیورٹی میں پارلیمنٹ ہاوس پہنچا دی گئیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آئندہ مالی سال میں جی ڈی پی کا حجم ایک لاکھ 24 ہزار 150 ارب روپے رکھنے کا تخمینہ ہے ، جی ڈی پی کے حجم میں 16.7 فیصد کا اضافہ متوقع ہے ، رواں سال گزشتہ مالی سال کی نسبت جی ڈی پی حجم میں 25.9 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ،رواں مالی سال کی نسبت آئندہ مالی سال جی ڈی پی میں 18 ہزار 105 ارب روپے اضافہ ہو گا،آئندہ مالی سال فی کس آمدن کا تخمینہ پانچ لاکھ 43 ہزار 968 روپے لگایا گیا ہے ۔
بجٹ دستاویزات کے مطابق مالی سال 2024-25 کیلئے مجموعی طور پر سرمایہ کاری کا حجم 17 ہزار 539 ارب روپے ہے ، آئندہ سال نیشنل سیونگ کا تخمینہ 16 ہزار 462 ارب روپے لگایا گیاہے ، آئندہ مالی سال انویسٹمنٹ کا تخمینہ 15 ہزار 976 ارب روپے لگایا گیاہے ، رواں مالی سال انویسٹمنٹ کا حجم 13 ہزار 936 ارب روپے تک ریکارڈ کیا گیاہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں