0

لاڑکانہ: بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کی بجلی کٹ گئی

ونیورسٹی اور ذیلی اداروں پر 7 کروڑ 46 لاکھ روپے سے زائد کے بقایا جات ہیں،سیپکوذرائع

لاڑکانہ(نیا محاز اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 11 جون2024ء) لاڑکانہ میں سیپکو نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کی بجلی کاٹ دی۔سیپکو ذرائع نے اس حوالے سے بتایاکہ یونیورسٹی اور ذیلی اداروں پر 7 کروڑ 46 لاکھ روپے سے زائد کے بقایا جات ہیں۔

بجلی منقطع ہونے کے باعث یونیورسٹی اور ملحقہ کالجز اور اسپتال میں معمولاتِ زندگی متاثر ہوئے ہیں۔یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق بجلی کٹنے کے بعد اسپتال اور ہاسٹلز میں پانی کا بحران بھی پیدا ہو گیا ہے۔یونیورسٹی انتظامیہ نے بتایاکہ بقایا جات کی ادائیگی کے لیے صوبائی حکومت سے رابطہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں