0

بیورو کریسی میں پھر تقرر و تبادلے، ڈی جی بینظیر انکم سپورٹ پروگرام بھی تبدیل

اسلام آ باد (نیا محاز ) وفاقی بیورو کر یسی میں پھرتقرر و تبادلے کر دیئے گئے، بلوچستان سول سروس گریڈ 20 کی ڈائریکٹر جنرل کمپلیمٹری انیشی ایٹو، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سائرہ عطاء کی خدمات بلوچستان حکومت کو واپس کر دی گئیں ، وہ ڈیپوٹیشن پر فرائض انجام دے رہی تھیں۔ سیکریٹریٹ گروپ گریڈ 19 کے ڈپٹی سیکریٹری تخفیفِ غربت ڈویژن رشید نور کی 4 اپریل 2025 کو سرکاری ملازمت سے ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ۔

“جنگ ” کے مطابق آفس مینجمنٹ گروپ گریڈ 17 کے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں تقرر کے منتظر رشید احمد شاہ راشدی کو گریڈ 18 میں کرنٹ چارج کی بنیاد پر ترقی دے کر سیکشن افسر سائنس و ٹیکنالوجی ڈویژن تعینات کیا گیا ۔ لیکچرر سائیکالوجی، ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے پی حکومت شہلا سعید کو 3 سال کیلئے ڈیپوٹیشن پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر، ڈائریکٹریٹ جنرل آف بیسک ایجوکیشن کمیونٹی سکولز تعینات کیا گیا ۔ آفس مینجمنٹ گروپ گریڈ 17کی او ایس ڈی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن عالین محبوب کا استعفٰی مجاز اتھارٹی سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے منظور کر لیا ہے۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تمام احکامات کے نوٹیفکیشن جاری کر د یئے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں