0

عمران خان پر سنگین مقدمات درج کرنے کامعاملہ،عدالت کا حکومت سے جواب طلب

عدالت کو آگاہ کیا جائے کابینہ نے کیا فیصلہ کیا ہے؟،جسٹس فاروق حیدر ،لاہور ہائی کورٹ نے حکومت پنجاب سے 12 جون تک جواب طلب کر لیا

لاہور(نیا محاز اخبارتازہ ترین۔10جون 2024 ) لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب کابینہ کا عمران خان پر سنگین مقدمات درج کرنے کے معاملے پر حکومت سے جواب طلب کرلیا،بانی پی ٹی آئی کی جانب سے پنجاب کابینہ کے فیصلے کیخلاف درخواست کی سماعت جسٹس فاروق حیدر کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔دوران سماعت جسٹس فاروق حیدر نے حکم دیا کہ عدالت کو آگاہ کیا جائے کابینہ نے کیا فیصلہ کیا ہے؟۔
لاہور ہائی کورٹ نے حکومت پنجاب سے 12 جون تک جواب طلب کر لیا۔بعدازاں عدالت عالیہ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان پر سنگین نوعیت کے مقدمات درج کرنے کے پنجاب کابینہ کے فیصلے کے خلاف درخواست ملتوی کر دی۔بانی پی ٹی آئی عمران خان نے مقدمات درج کرنے کے کابینہ کے فیصلے کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل لاہور ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان پر سنگین نوعیت کے مقدمات درج کرنے کے کابینہ کے فیصلے کے خلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر کی تھی ۔

عدالت نے پنجاب حکومت کو جواب جمع کرانے کی ہدایت کی تھی۔بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پنجاب حکومت کی جانب سے سنگین کیسز کی منظوری کا اقدام لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔درخواست میں عمران خان نے استدعا کی تھی کہ عدالت پنجاب حکومت کی جانب سے سنگین مقدمات کی منظوری کے اقدام کو کالعدم قرار دیا جائے۔قبل ازیں 29مئی کو پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے پنجاب حکومت کی جانب سے سنگین کیسز کے اندراج کی منظوری لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔
لطیف کھوسہ کی وساطت سے درخواست دائر کی گئی تھی جس میں پنجاب حکومت، آئی جی، وزارت داخلہ، دیگر کو فریق بنایا گیا تھا۔درخواست میں مو¿قف اپنایاگیا تھا کہ بانی پی ٹی آئی اس وقت مختلف کیسز میں اڈیالہ جیل میں قید تھے۔پنجاب حکومت نے عمران خان سمیت دیگر قیادت پر سنگین مقدمات کی منظوری دی تھی۔پنجاب کابینہ کا یہ اقدام آئین کے آرٹیکل 10کی خلاف ورزی تھا۔درخواست میں یہ بھی استدعا کی گئی تھی کہ عدالت پنجاب حکومت کے سنگین مقدمات کی منظوری کا اقدام کالعدم قرار دیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں