0

پارلیمنٹ میں حکومتی جماعتوں کی اصل میں کتنی نشستیں بنتی ہیں ۔۔۔؟ رؤف حسن کھل کر بول پڑے

کراچی (نیا محاز) ترجمان پاکستان تحریک انصاف رؤف حسن نے کہا ہے کہ وزیراعظم اور وزرائے اعلیٰ کے پاس اسٹیبلشمنٹ سے مستعار لی ہوئی طاقت ہے،اسٹیبلشمنٹ نہ چاہتی تو یہ کبھی حکومت میں نہیں آسکتے تھے، ہم وزیراعظم سے بات کرلیں تب بھی انہیں اجازت کیلئے اسٹیبلشمنٹ کے پاس ہی جانا ہے تو کیوں نہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ہی بات کریں، پارلیمنٹ میں حکومتی جماعتوں کے پاس مینڈیٹ ہی نہیں ہے. (ن) لیگ کی 17اورپیپلز پارٹی کی 22نشستیں بنتی ہیں، ایم کیوا یم پاکستان جسے 19نشستیں دی گئیں ان کی ایک بھی سیٹ نہیں ہے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار نجی ٹی وی کے پروگرام ’’نیا پاکستان شہزاد اقبال کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

ترجمان پاکستان تحریک انصاف رؤف حسن کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان سیاستدان ہیں وہ سیاست پر بات کرتے ہیں تو ان کا حق ہے، نیب ترامیم کیس میں اس بنیاد پر لائیو اسٹریمنگ کی اجازت نہیں دی گئی کہ عمران خان اسے اپنے سیاسی مفاد میں استعمال کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں