اسلام آباد (نیا محاز ) پاکستان کا جدید کمینیکشن سیٹلایٹ پاک سیٹ ایم ایم ون زمین کے مدار میں پہنچ گیا ، ملٹی مشن کمنیکیشن سیٹلائٹ ایم ایم ون 5 جون کوزمین کے مدار میں پہنچا، ایم ایم ون 30 مئی کو سپارکو کی جانب سے خلا میں بھیجا گیا ۔
ترجمان سپارکو کے مطابق 30 مئی کو سپارکو کی جانب سے خلا میں بھیجا گیا پاکستان کا جدید کمینیکشن سیٹلایٹ پاک سیٹ ایم ایم ون زمین کے مدار میں پہنچ گیا ہے پاک سیٹ ایم ایم 1 زمین سے 38،786 کلومیٹر کی بلندی پر موجود ہے، سیٹلائٹ کی زمینی مدار میں 2۔38 مشرق پر موجود ہے۔آج نیوز کے مطابق 5 ٹن وزنی پاک سیٹ ایم ایم 1 مواصلات کے جدید ترین الات سے لیس ہے جس سے ملک کے طول و عرض میں تیز ترین انٹرنیٹ کی سہولت میسر آسکے گی۔
مدار میں پہنچنے کے بعد سیٹلائٹ کے سولر پینل استعمال ہونا شروع ہوگئے ہیں۔ ترجمان سپارکو کا کہنا ہے کہ مدار میں سیٹلائٹ کی صحت جانچنے کے لیے سیٹلایٹ پر مختلف ٹیسٹ کئے جائیں گے۔