0

پاکستان سلامتی کونسل کا غیر مستقل رکن منتخب ہوگیا

واشنگٹن (نیا محاز ) پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کاغیرمستقل رکن منتخب ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق سلامتی کونسل کے غیر مستقل رکن کے لیےووٹنگ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 78ویں اجلاس میں ہوئی، جس میں 182 ممالک نے پاکستان کی حمایت کی۔پاکستان 2025 سے 2026 تک کیلئے رکن منتخب ہوا ہے، پاکستان سے پہلے ایشیا پیسفک گروپ کی نشست جاپان کے پاس تھی۔سلامتی کونسل 15 ممالک پر مشتمل ہے جس میں 5 مستقل ارکان اور 10 غیرمستقل ارکان شامل ہیں، غیر مستقل اراکین کو جنرل اسمبلی دو سال کی مدت کے لیے منتخب کرتی ہے۔اس موقع پر وزیراعظم شبہاز شریف نے پاکستان کے سلامتی کونسل کے غیرمستقل رکن کے انتخاب پر قوم کو مبارکباد دی ہے۔ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ سلامتی کونسل کا رکن منتخب ہونا امن و سلامتی کےلیے قوم کے عزم کا ثبوت ہے، چیلنجز سےنمٹنے کےلیے عالمی برادری کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں