0

شاہ رخ خان کی کمپنی نے نوکری کی جھوٹی آفرز سے متنبہ کردیا

ممبئی (نیا محاز اخبارتازہ ترین – آن لائن۔ 06 جون2024ء) بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کی فلم پروڈکشن کمپنی ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ نے ملازمت کی جھوٹی آفرز کے خلاف انتباہ جاری کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق اس حوالے سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ میں ملازمتوں کے مواقع کے بارے میں صرف آفیشل چینلز کے ذریعے بتایا جاتا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم واضح طور پر یہ بتانا چاہتے ہیں کہ ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ نوکریوں کے مواقع سے متعلق کبھی واٹس ایپ یا دیگر دوسرے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تشہیر نہیں کرتی۔پروڈکشن ہاس کی جانب سے واضح طور پر کہا گیا ہے کہ نوکریوں سے متعلق ہمیشہ آفیشل چینل کے ذریعے بتایا جاتا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ میں نوکریوں سے متعلق جھوٹے پیغامات کی تشہیر کی جارہی تھی۔ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ پرائیویٹ لمیٹڈ فلم پروڈکشن، ڈسٹری بیوشن اور ویژول ایفیکٹ کمپنی ہے جسے شاہ رخ خان اور ان کی اہلیہ گوری خان نے 2002 میں قائم کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں