0

روس سے عازمینِ حج کا پہلا گروپ مکہ مکرمہ پہنچ گیا

ماسکو،ریاض(نیا محاز اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 07 جون2024ء) روس سے عازمینِ حج کا پہلا گروپ مکہ مکرمہ پہنچ گیا۔سعودی میڈیا کے مطابق اس گروپ میں 200 عازمینِ حج شامل تھے اور امکان ہے کہ اس سال روس سے 25 ہزار عازمین حج ادا کریں گے۔عرب میڈیا کے مطابق ایئر پورٹ پر عازمینِ حج کو آبِ زم زم، پھول اور تحائف پیش کیے گئے۔

دوسری جانب سعودی عرب کے وزیرِ حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ کا کہنا تھا کہ اب تک دنیا بھر سے 12 لاکھ عازمینِ حج سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں ذوالحجہ کا چاند نظر آگیا ہے، آج بروز جمعہ یکم ذوالحجہ 1445 ہجری ہے۔سعودی سپریم کورٹ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ 9 ذوالحجہ بروز ہفتہ 15 جون جبکہ عیدالاضحی بروز اتوار 16 جون کو ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں