0

ذوالحج کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

لاہور (نیا محاز ) ذوالحج کے چاند کی رویت کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج 7 جون بروز ہو گا۔مرکزی اجلاس کراچی میں محکمہ موسمیات کی بلڈنگ جبکہ زونل اجلاس دیگر صوبائی دارالخلافوں اور اسلام آباد میں نماز مغرب سے 30 منٹ قبل ہوں گے۔

یاد رہے کہ سعودی عرب میں ذوالحجہ کا چاند نظر آ گیا ہے،حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ 15 جون 2024 کو ہو گا۔سعودی سپریم کورٹ کے بیان میں کہاگیا ہےکہ ام القریٰ کیلنڈر کے مطابق حج کا رکن اعظم9ذوالحجہ بروز ہفتہ15 جون جبکہ عیدالاضحی بروز اتوار 16 جون کو ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں