0

داکارہ صبور علی بولڈ تصاویر انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئیں

کراچی (نیا محاز ) اداکارہ صبور علی کو بولڈ فوٹوشوٹ کی تصاویر وائرل ہونے کے بعد تنقید کا سامنا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق اداکارہ نے انسٹاگرام پر فوٹوشوٹ کی تصاویر شیئر کیں جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئیں اور انہیں دیگر سوشل میڈیا پیجز پر بھی شیئر کیا گیا۔فوٹوشوٹ کی تصاویر میں اداکارہ کو جینز پینٹ جب کہ سفید رنگ کی تنگ شرٹ میں دیکھا جا سکتا ہے جب کہ انہوں نے بعض تصاویر میں ہینڈ بیگ جب کہ بعض میں موبائل فون تھامے رکھا ہے۔

اداکارہ کی جانب سے تصاویر کو شیئر کیے جانے کے بعد اسے سوشل میڈیا پیجز پر بھی شیئر کیا گیا، جہاں صارفین نے اداکارہ کو آڑے ہاتھوں لیا۔

جہاں مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ کو بولڈ فوٹوشوٹ پر آڑے ہاتھوں لیا، وہیں ان کے شوہر علی انصاری سمیت دیگر شوبز شخصیات نے ان کی تصاویر پر کمنٹس کرتے ہوئے ان کے انداز اور خوبصورتی کو سراہا۔اداکارہ کی تصاویر پر کمنٹس کرنے والوں نہ صرف اداکارہ کو آڑے ہاتھوں لیا بلکہ صارفین نے اداکارہ کے خاندان اور شوہر کو بھی غیرت دلانے کی کوشش کی۔

صارفین نے سوال اٹھایا کہ اداکاراؤں کی ایسی تصاویر دیکھنے کے بعد ان کے والد یا بھائیوں کو شرم کیوں نہیں آتی؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں