0

پاکستان ریلوے کا عیدالاضحیٰ پر 3 سپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ

لاہور (نیا محاز ) پاکستان ریلویز نے عیدالاضحیٰ پر 3 سپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کر لیا۔

عیدالاضحیٰ پر کراچی سے 2 جبکہ ایک عید سپیشل ٹرین کوئٹہ سے چلائی جائے گی، پہلی عید سپیشل ٹرین 14 جون کو ساڑھے 6 بجے کراچی سے پشاور کے لئے روانہ ہو گی اور ٹرین میں 1164 مسافر سفر کریں گے۔
دوسری عید سپیشل ٹرین 15 جون کو رات ساڑھے 9 بجے کراچی سے لاہور کے لئے روانہ ہو گی، اس ٹرین میں 1 ہزار 64 مسافر سفر کریں گے۔پہلی سپیشل ٹرین میں تمام کوچز اکانومی کلاس ہوں گی اور دوسری سپیشل ٹرین میں 2 بزنس، 2 سٹینڈرڈ کلاس کے ساتھ تمام اکانومی کلاس کوچز لگائی جائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں