0

پاکستان اور چین کی قیادت آئندہ 72 گھنٹوں میں کتنے معاہدوں ا ور یادداشتوں کوحتمی شکل دے گی ؟ اہم تفصیلات جانیے

اسلام آباد (نیا محاز)پاکستان اور چین کی قیادت آئندہ 72 گھنٹوں میں کتنے معاہدوں ا ور یادداشتوں کوحتمی شکل دے گی ؟ اس حوالے سے اہم تفصیلات سامنے آئی ہیں ۔
وزیر اعظم شہباز شریف کے8جون تک جاری رہنے والے چین کے دورہ کے دو ران دونوں ملکوں کی قیادت اور وفود 13نکاتی معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشت پر امکانی طور پر دستخط کرنے کا جائزہ لیں گے۔

“جنگ ” کے مطابق پاکستانی وفد کے ذرائع نے بتایا کہ دونوں ممالک کے درمیان یوریا اور فرٹیلائزر پروڈکشن کیلئے تھرکول گیسی فیکیشن پر اتفاق رائے کا امکان ہےاس اقدام سے قدرتی وسائل کو زیادہ سے زیادہ استعمال کیا جانے لگے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں