اسلام آ باد ( نیا محاز ) وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے ، سندھ حکومت میں ڈیپوٹیشن پر تعینات سیکرٹری ماحولیات اور سیکرٹریٹ گروپ گریڈ 20 کی افسرنبیلہ عمر تبدیل ، اُن کی خدمات اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو واپس سیکشن افسر سید محمد زہیر جعفر کا خزانہ ڈویژن سے آئی ٹی ڈویژن کیا گیا تبادلہ منسوخ کر دیا گیا ۔
“جنگ ” کے مطابق سی ڈی اے انتظامیہ نے کئی اعلیٰ افسروں کو تبدیل کرنے کے احکامات جاری کئے ۔تقرری کی منتظر پا کستان ایڈ منسٹر یٹو سروس کی گر یڈ 18 کی افسر ثانیہ حمید کو ڈائریکٹر لینڈ و بحالیات تعینات ، ڈائریکٹر میونسپل ایڈ منسٹریشن کا اضافی چارج بھی دیاگیا ۔ڈائریکٹر ڈسپلن کاشف نیاز کو ڈائریکٹر سیکیورٹی کا اضافی چارج دیاگیا ۔سیکیورٹی ڈائریکٹوریٹ کو ممبر ایڈمنسٹریشن کے ماتحت کیا گیا ۔ڈائر یکٹر انوائرمنٹ ایسٹ اختر رسول سے ڈائریکٹر سیکیورٹی کا اضافی چارج واپس لے لیاگیا ۔