0

نیب ترامیم کیس براہ راست نشر نہ کرنے کا فیصلہ،جسٹس اطہر من اللہ نے اختلافی نوٹ جاری کردیا

اسلام آباد(نیا محاز )سپریم کورٹ کے جج جسٹس اطہر من اللہ نے بانی پی ٹی آئی کی پیشی والا نیب ترامیم کیس براہ راست نشر نہ کرنے کے فیصلے پر اختلافی نوٹ جاری کردیا۔

جی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق جسٹس اطہر من اللہ کا اختلافی نوٹ 13صفحات پر مشتمل ہے،جسٹس اطہر من اللہ نے کہاکہ بنیادی حقوق کے تحفظ کیلئے براہ راست نشر کرنا ضروری ہے،
نیب ترامیم کیس پہلے براہ راست نشر ہو چکا،بانی پی ٹی آئی ملک کی بڑی سیاسی جماعت کے سربراہ ہیں،بانی پی ٹی آئی کی پیشی کو لائیو دکھانا قانون کی خلاف ورزی نہیں،اختلافی نوٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ پائلٹ پروجیکٹ کی کامیابی کے بعد 184تین کے تمام مقدمات بنچ ون سے لائیو دکھائے گئے،نیب ترامیم کیس میں اپیل بھی 184تین کے کیس کیخلاف ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں