0

سہولتوں پر توجہ نہیں، ہدف صرف ٹرافی اٹھانا ہے،کل ٹیم اچھی کرکٹ کھیلے گی: بابراعظم

ڈیلس ( نیا محا ز ) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ سہولتوں پر توجہ نہیں، ہدف صرف ورلڈکپ ٹرافی اٹھانا ہے۔

ڈیلس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابراعظم کا کہنا تھا کہ ہمارے ذہن میں ہے ہمیں کس طرح کی کرکٹ کھیلنی ہے، کوشش کریں گے ورلڈ کپ میں اچھا پرفارم کریں اور کامیابی حاصل کریں۔قومی کپتان نے کہا کہ وارم اپ میچز نہ ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ ہم کھیلتے ہوئے آ رہے ہیں، جو دستیاب سہولیات تھیں ان کو استعمال کرتے ہوئے پریکٹس کی ہے، بیٹرز انڈورز میں ٹریننگ کررہے ہیں، باو¿لرز نے فیلڈ میں ٹریننگ کی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ امریکا میں پہلی بار کرکٹ ہو رہی ہے اس لئے یہ نہ سوچیں کہ یہ نہیں یا وہ نہیں مل رہا، ہوٹل سے فاصلہ یا سہولیات پر ہم نہیں سوچ رہے، یہ بورڈ کا کام ہے۔ بابر اعظم نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے اب تک ہونے والے میچز کا تجزیہ کرتے ہوئے کہا کہ یہاں پر ہائی سکورنگ میچز نظر نہیں آ رہے، ہمارے کچھ کھلاڑی یہاں پہلے کھیل چکے ہیں اس لئے ان کو کنڈیشنز کا اندازہ ہے، شاداب، عماد اور حارث پہلے یہاں کھیل کر گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے بطور کپتان ہر کھلاڑی پر بھروسہ ہے اور شاداب پر سب سے زیادہ بھروسہ ہے کیونکہ شاداب نے مختلف کنڈیشنز میں پرفارمنس دی ہے، شاداب خان کھیل کے تینوں شعبوں میں کار آمد ہوتا ہے، امید ہے کہ یہاں کی کنڈیشنز شاداب کو سوٹ کریں گی۔انہوں نے امریکا سے پہلے میچ سے متعلق کہا کہ امریکا کے پاس ہوم کنڈیشنز کی سہولت ہے، اس کو یہاں کے گراو¿نڈز کا معلوم ہے، مجھے اپنی ٹیم پر بھروسہ ہے کہ وہ اچھی کرکٹ کھیلے گی، یہاں فاسٹ باو¿لرز اچھا پرفارم کررہے ہیں اس لیے مجھے اپنی فاسٹ باو¿لرز پر بھروسہ ہے، ہمارے پاس دنیا کے بہترین فاسٹ باو¿لرز ہیں۔بابراعظم نے مزید کہا کہ ہمارا ورلڈ کپ کل سے شروع ہے، اب تمام سینئر پلیئرز کو آگے بڑھ کر ذمہ داری لینا ہوگی، ہم کوشش کریں گے کہ جو غلطیاں پہلے ہوئیں وہ نہ دہرائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں