0

سندھ میں خصوصی افراد کیلیے کام کرنیوالی این جی اوز میں کتنے کروڑ روپے کے چیک تقسیم کیے گئے ؟ جانیے

کراچی ( نیا محاز ) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے خصوصی افراد کے لیے کام کرنے والی این جی اوز میں7 کروڑ 12 لاکھ 52 ہزار روپے کے روپے کے چیک تقسیم کیے تاکہ خصوصی افراد کے لیے معاون آلات کی خریداری کی جا سکے۔

چیک تقسیم کرنے کی تقریب وزیراعلیٰ ہاؤس میں منعقد کی گئی۔ تقریب میں سیکریٹری ٹو سی ایم رحیم شیخ، ڈپارٹمنٹ آف ایمپاورمنٹ آف پرسنس وتھ ڈس ایبلٹیز (DEPD) کے سیکریٹری طحہٰ فاروقی، این جی اوز اور بحالی مراکز کے سربراہان نے شرکت کی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ان کی حکومت نے صوبے بھر میں خصوصی افراد کے لیے بحالی کے مراکز قائم کیے ہیں تاکہ خصوصی افراد معاشرے میں اپنا مؤثر کردار ادا کرسکیں۔ والدین سے گزارش ہے کہ اپنے خصوصی بچوں کا بحالی مراکز میں اندراج کروائیں اور ان کی زندگی آسان بنائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں