0

خیبرپختونخواحکومت کا بین الاقوامی اداروں سے 121ارب 75کروڑ روپے قرض لینے کا فیصلہ

پشاور(نیا محاز ) خیبرپختونخواحکومت نے آئندہ مالی سال بھاری قرضہ لینے کا پلان تیار کر لیا،خیبرپختونخواحکومت نے بین الاقوامی اداروں سے 121ارب 75کروڑ روپے قرض لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق دستاویز کے مطابق عالمی بینک سے 60ارب 52کروڑقرض لیا جائے گا، ایشیائی ترقیاتی بینک سے 46ارب 93کروڑ قرض ملے گا،چین سے ایک ارب 49کروڑ کا قرض ملنے کی امید ہے،امریکی امدادی ادارے یوایس ایڈ سے 3ارب 9کروڑکا قرض لیا جائے گا، بین الاقوامی ترقیاتی ایجنسی سے 12ارب قرض ملے گا، دستاویز کے مطابق کے ایف ڈبلیو سے 2ارب 49کروڑ قرض لیا جائے گا، بین الاقوامی امدادی اداروں سے 8ارب 83کروڑ کی گرانٹ ملنے کا امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں