0

چاہنے والے کی تلاش کی ثانیہ مرزا کی ویڈیو وائرل، چہ مگوئیاں شروع

ممبئی (نیا محاز) بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کی جانب سے پیار کرنے والے شخص کی تلاش کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ان کے حوالے سے مختلف چہ مگوئیاں کی جا رہی ہیں۔
ڈان نیوز نے ہندوستان ٹائمز کے حوالے سے بتایاکہ ثانیہ مرزا دیگر سپورٹس خواتین کے ہمراہ دی گریٹ انڈین کپل شرما شو میں شریک ہوئیں، جسے جلد ہی نیٹ فلیکس پر ریلیز کردیا جائے گا۔ثانیہ مرزا کے شو کی ریلیز کی گئی ایک کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس میں وہ اپنے چاہنے والے شخص کی تلاش کی بات کرتی دکھائی دیں۔

وائرل ہونے والی مختصر کلپ میں کپل شرما نے ان سے سوال کیا کہ ایک مرتبہ شاہ رخ خان نے کہا تھا کہ اگر ثانیہ مرزا پر کبھی فلم بنی تو وہ ان کے چاہنے والے کا کردار ادا کریں گے اور یہ ان کی خواہش ہے؟میزبان کی بات پر ثانیہ مرزا نے انہیں جواب دیا کہ ابھی پہلے انہیں بھی اپنا چاہنے والا تلاش کرنا ہے۔

ثانیہ مرزا کی بات پر شو میں شریک مہمان، میزبان اور پنڈال میں بیٹھے ناظرین ہنس پڑے اور سب نے تالیاں بجائیں۔ثانیہ مرزا کی جانب سے اپنے چاہنے والے کی تلاش کی بات کرنے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد مختلف چہ مگوئیاں کی جا رہی ہیں اور ایسا خیال کیا جا رہا ہے کہ شاید وہ دوبارہ شادی کرنے کے لیے سنجیدہ ہیں تاہم بعض صارفین نے خیال ظاہر کیا کہ ثانیہ مرزا نے بھی شاہ رخ خان جیسا جواب دیا ہے اور بتا رہی ہیں کہ اگر انہیں فلم میں کام کرنا پڑا تو اس سے قبل وہ ایسا شخص تلاش کریں گی جو ان کے چاہنے والے کا کردار ادا کر سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں