0

مولانا فضل الرحمان اور جاوید ہاشمی کے درمیان طویل ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی

اسلام آباد جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمان اور سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی کے درمیان گذشتہ روز طویل ملاقات ہوئی جس میں سابق وفاقی وزیر اور مولانا کے صاحبزادے اسعد الرحمان بھی موجود تھے۔

“جنگ ” نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ یہ ملاقات مولانا فضل الرحمان کی دعوت پر ملتان میں واقعہ ان کی رہائش گاہ پر ہوئی، اس طویل ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال کے علاوہ باہمی تبادلہ خیال کے دوران مولانا فضل الرحمان نے جاوید ہاشمی کے استفسار پر ملکی سیاسی صورتحال میں جے یو آئی کے بدلے ہوئے کردار، حکومت اسٹیبلشمنٹ ماضی کے اتحادی سیاستدانوں پارٹی قائدین کے مایوس کن طرزعمل اور ان کی سیاسی بدعہدی کے حوالے سے اعتماد میں لیا۔

ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے قطعیت کے ساتھ موجودہ حکومت میں شمولیت سے انکار کیا اور اپنے مؤقف پر قائم رہتے ہوئے نتیجہ خیز احتجاجی تحریک جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں