لائبہ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی چند نئی تصاویر مداحوں کیساتھ شیئر کیں جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئیں
لاہور نیا (محاز اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 03 جون2024ء) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ لائبہ خان کی دلکش تصاویر پر مداح فریفتہ ہوگئے۔بے شمار پاکستانی ڈراموں میں جاندار اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ لائبہ خان نے حال ہی میں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی چند نئی تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کیں جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئیں۔
مذکورہ تصاویر میں لائبہ خان نے لائننگ والی گول گلا شرٹ زیب تن کر رکھی ہے اور دلکش اداؤں کے ساتھ مداحوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرا رہی ہیں۔اداکارہ نے کچھ تصاویر میں زلفوں کو کھول رکھا ہے جبکہ کچھ تصاویر میں خوبصورتی کے ساتھ بالوں کو باندھا ہوا اور چہرے پر آتی لٹ لائبہ کے حسن کو دوآتشہ کر رہی ہے، گہرے میک اپ میں اداکارہ کا حسن آسمان سے باتیں کرتا دکھائی دیتا ہے۔پوسٹ کے کیپشن میں لائبہ خان نے پنجابی میں لکھا کہ ’’ میں نہیں بھولا تینوں‘‘، تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ وہ کسے نہیں بھول پا رہیں۔تصاویر نے سوشل میڈیا پر آتے ہی دھوم مچا دی جبکہ پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں لائبہ کے مداح ان کی خوبصورتی کی کھل کر تعریفیں بھی کر رہے ہیں۔