0

فلسطینیوں سےاظہار یکجہتی کیلئے مالدیپ نے اسرائیل کے خلاف بڑا قدم اٹھالیا

مالے (نیا محاز) مظلوم فلسطینیوں سےاظہار یکجہتی کیلئے مالدیپ نے اسرائیلی شہریوں کے ملک میں داخلے پر پابندی لگا دی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق مالدیپ میں اسرائیلی پاسپورٹ ہولڈرز کے داخلے پر پابندی عائد کی گئی،صدارتی دفتر کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہکابینہ نے اسرائیلی شہریوں کے ملک میں داخلے سے متعلق قوانین میں تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے،فلسطینیوں کی امدادی مہم کے لیے مالدیپ کے صدر محمد معیزو خصوصی ایلچی بھی تعینات کریں گے۔

خیال رہے کہ اسرائیلی حکومت نے بھی اسرائیلی شہریوں کو مالدیپ کا سفر نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے،اسرائیلی وزارت خارجہ نے مالدیپ میں موجود اسرائیلی شہریوں کو بھی ملک چھوڑنے کی تجویز دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں