کراچی (نیا محاز ) رہنما پی ٹی آئی انتظار حسین پنجوتھا نے کہاہے کہ پاکستان میں ہمیشہ سیاستدانوں پر الزام عائد کیا جاتا ہے کہ ہر برائی کے پیچھے وہ ہیں، جس کا جتنا شیئر ہے
اس کو اتنا دیں باقی جس کی ذمہ داری ہے اس کی بھی بات ہونی چاہیے۔بانی پی ٹی آئی سے ملاقات انتہائی بریف تھی ۔ تین تا پانچ منٹ ہوئی ہوگی اور پانچ منٹ میں ہم پانچ سے چھ لوگ تھے جو ان سے بات کررہے تھے۔اہم بات یہ ہے کہ اس وقت ہمارے ملک میں8 فروری کے بعد جو حالات ہوگئے ہیں ۔ نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑنے جو بیان دیاانہوں نے کہا کہ فارم47 کھول دیئے جائیں تو آپ منہ دکھانے کے قابل نہیں رہتے۔اس وقت بحث اس پر ہونی چاہیے تھی جو مینڈیٹ چوری ہوا کیا وہ ٹھیک تھا ، کیا اس کا اثر ہماری معیشت پر اور ہمارے معاشرے پر مجموعی طور پر نہیں پڑے گا؟