0

منڈپ سے دلہن اغوا ءکرنے والا ملزم پکڑا گیا

نئی دہلی (نیا محاز ) بھارت میں شادی بیاہ کی تقریبات کے دوران کچھ ایسے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں جو کہ سب کو حیران کردیتے ہیں، مدھیا پردیش کے علاقے اشکوک نگر میں 22 سالہ دلہن شادی کے منڈپ میں موجود تھی کہ اسی دوران سلیم خان عرف کالو نے حملہ کر دیا، جاتے جاتے ملزمان کی جانب سے دلہے اور دلہن کے گھر والوں کو بھی دھکمیاں دیں، بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کی جانب سے کیس رجسٹرڈ کرنے میں تاخیر کی جا رہی تھی بعدازاں خاتون اور اس کے والد کی مدعیت میں کیس درج کر لیا ہے اور تازہ اطلاعات کے مطابق ملزم کوبھی گرفتار کرلیاگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق خاتون کی شادی بھوپال شہر میں خاتون کی رہائشگاہ پر جاری تھی کہ اسی دوران کالو نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ دھاوا بول دیا۔ جب کالو اپنے ساتھیوں جودھا، سمیر اور شاہ رخ کے ہمراہ خاتون کے گھر پہنچا، تاہم خاتون کی مزاحت پر لڑکی کی فیملی کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔تشدد کے واقعے میں لڑکی کے والد کی ٹانگ اور بھائی کا بازو ٹوٹ گیا تھا، جبکہ ملزمان کی جانب سے خاتون کی والدہ کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کالو نے خاتون کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا تھا، جبکہ اسے ویڈیو کی وجہ سے بلیک میل بھی کرتا تھا، تاہم شادی کی خبر پر لڑکی کے گھر پہنچا۔ہاتھوں میں تلوار سمیت ڈنڈے اٹھائے ملزمان نے زبردستی خاتون کو منڈپ سے اٹھا لیا اور اسے باہر روڈ پر لے آئے، اغوا ءکی غرض سے آئے ملزمان لڑکی کے گھر والوں کی چیخ و پکار کے باعث موقع سے فرار ہوگئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں