0

ملالہ یوسفزئی کافلسطینی طلبہ کیلئے اسکالر شپ کا اعلان

لندن (نیا محاز )نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے فلسطینی طلبہ کے لیے اسکالر شپ کا اعلان کردیا۔

ملالہ فنڈ کی شریک بانی ملالہ یوسفزئی نے آکسفورڈ پاکستان پروگرام کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے آکسفورڈ یونیورسٹی میں فلسطینی طلبہ کے لیے اسکالر شپ کا اعلان کیا۔

اپنے خطاب میں ملالہ یوسفزئی نے کہا کہ غزہ کے 80 فیصد سے زیادہ اسکول اور تمام یونیورسٹیاں یا تو مکمل طور پر تباہ ہوچکی ہیں یا انہیں نقصان پہنچا ہے۔غزہ کے تعلیمی نظام کی تعمیر نو کے لیے دیر پا جنگ بندی اور کئی سال تک سرمایہ کاری کرنے کی ضرورت ہے۔ یہ صرف اسکالر شپ نہیں ہے بلکہ فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا ایک اشارہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں