0

مخصوص نشستیں :کے پی حکومت کا بینچ میں چیف جسٹس کی شمولیت پر اعتراض

پشاور ( )خیبر پختونخوا حکومت نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق بینچ میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی شمولیت پر اعتراض اٹھا دیا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ گزشتہ روز ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا کے آفس میں اجلاس ہوا جس میں خیبر پختونخواحکومت نے مخصوص نشستوں سے متعلق بینچ میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی شمولیت پر اعتراض اٹھایا ۔ذرائع کا بتانا ہے کہ بینچ پر اعتراض سے متعلق منظوری کے لئے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو خط بھی لکھ دیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی سے متعلق کوئی بھی کیس چیف جسٹس نہ سنیں۔

وزیراعلیٰ کے پی کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ مدت ملازمت سے متعلق کسی بھی آئینی ترمیم کا فائدہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو ہو گا۔اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے خواجہ حارث اور مزید دو وکلا اڈیالہ جائیں گے، ایڈووکیٹ جنرل آفس کے پی اور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل بھی وکلا ٹیم میں شامل ہوں گے۔یاد رہے کہ چیف جسٹس نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کے معاملے پر سپریم کورٹ کا 13 رکنی فل کورٹ تشکیل دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں