0

200 یونٹس تک بجلی استعمال کرنے والوں کیلئے ٹیرف میں اضافہ کی تجویز مسترد

اسلام آباد(نیا محا ز)وزیراعظم شہباز شریف نے 200 یونٹس تک بجلی استعمال کرنے والوں کیلئے ٹیرف میں اضافہ نہ کرنے کی ہدایت کر دی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ذرائع وزیراعظم آفس کا کہنا ہے کہ بجلی کے پروٹیکٹڈ صارفین کیلئے بجلی نرخوں میں اضافے کی معاشی ٹیم کی تجویز وزیراعظم نے مسترد کر دی ہے، 200 یونٹ استعمال کرنے والوں کیلئے سبسڈی حکومت برداشت کرے گی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے 200 یونٹس استعمال کرنے والوں کیلئے ٹیرف میں اضافہ نہ کرنے کی ہدایت کی ہے، تقریباً2 کروڑ پروٹیکٹڈ صارفین کو بجٹ میں بجلی نرخوں میں سبسڈی فراہم کی جائے گی۔ذرائع وزیراعظم آفس کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال بجلی نرخوں میں اضافہ پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین کیلئے نہیں کیا جائے گا، بڑے صارفین کیلئے بجلی ٹیرف میں اضافہ نئے مالی سال کے پہلے ماہ سے کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق پروٹیکٹڈ صارفین کو رواں مالی سال کے اختتام تک 160 ارب روپے سبسڈی فراہم کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں