لاہور (نیا محاز ) قومی ٹیم کے سپنر ابرار احمد امریکا کی میجر لیگ کرکٹ میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔
تفصیلات کے مطابق ابرار احمد کا ایم ایل سی میں سین فرانسسکو یونیکورن کی ٹیم کے ساتھ معاہدہ ہوا جو ان کا پہلی بار کسی امریکی کرکٹ لیگ سے معاہدہ ہے۔
واضح رہے کہ ابرار احمد اس وقت ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سکواڈ کا حصہ ہیں۔آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا آغاز دو جون سے امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہوگا۔