0

عالمی منڈی میں سونا مہنگا، پاکستان میں بھی قیمت بڑھ گئی

کراچی(نیا محاز )عالمی منڈی میں سونے مہنگا ہونے کے بعد پاکستان میں بھی قیمت میں اضافہ ہو گیا۔

صرافہ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 500روپے اضافہ ہو گیا،ایک تولہ سونا 500روپے اضافے سے 2لاکھ 41ہزار 700روپے ہو گیا،جبکہ 10گرام سونے کا بھاؤ420روپے اضافے سے 2لاکھ 7ہزار 219روپے ہے۔

دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 7ڈالر اضافے سے 2322ڈالر فی اونس ہے،پاکستان میں سونے کی عالمی قیمت 20ڈالر پریمیم شامل کرکے 2342ڈالر فی اونس ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں