0

شروع میں لوگوں نے برے مشورے دیئے جن میں سے ایک جسم کے اس حصے کی سرجری بھی تھی ، جیکولین فرنینڈس نے تہلکہ خیز انکشاف کردیا

ممبئی (نیا محاز ) بالی ووڈ کی نامور اداکارہ جیکولین فرنینڈس نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں فلم انڈسٹری میں لوگوں نے انتہائی برے مشورے دیے جن میں سے ایک ناک کی سرجری بھی تھا۔

نجی چینل کے مطابق جیکولین اس وقت کانز فلم فیسٹیول میں شریک ہیں، جہاں ایک سائیڈلائن انٹرویو کے دوران انہوں نے انڈسٹری میں اپنے ابتدائی دنوں کے مشکل وقت پر روشنی ڈالی۔ان سے سوال کیا گیا انہیں کیریئر کے ابتدا میں کئی برے مشورے ملے؟ جس پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ کیریئر کے بالکل آغاز میں جب میں ایک مرتبہ جم میں موجود تھیں تو میں نے ایک اداکار کو بتانا شروع کیا کہ ‘میں یہ کورس کرنے والی ہوں، میں فلاں کلاس لینے والی ہوں اور میں اس کام کےلیے ٹریننگ کر رہی ہوں۔’ پھر اس نے مجھے دیکھا اور کہا کہ ‘آپکو اپنے لُک پر توجہ دینی چاہیے۔’

داکارہ نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ مجھے اپنے کیریئر میں ملنے والا یہ انتہائی برا مشورہ تھا۔ اپنے ساتھ اسی طرح کے ایک اور تجربے پر بات کرتے ہوئے جیکولین کا کہنا تھا کہ میرا خیال ہے کہ بہت سارے لوگ آپ کی جسمانی ساخت پر بات کرنے لگ جاتے ہیں، جیسا کہ مجھے کئی مرتبہ یہ بھی کہا گیا کہ میں اپنی ناک کی سرجری کرواؤں۔

انہوں نے کہا کہ یہ سب پاگل پن تھا، مجھے تو اپنی ناک پسند ہے اور میں کبھی اسکی سرجری کروانے کا سوچا بھی نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں