میں ابھی شادی نہیں کر رہا کیونکہ میں اپنی خواتین مداحوں کے جذبات کو ٹھیس نہیں پہنچانا چاہتا
ممبئی (نیا محاز اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 24 مئی2024ء) جنوبی بھارت سے تعلق رکھنے والے نامور اداکار پربھاس نے شادی کے معاملے پر لب کشائی کردی۔ اداکار پربھاس کی زندگی شادی کی منصوبہ بندی کو لے کر خبروں میں رہی ہے، خاص طور پر انکی اس سوشل میڈیا پوسٹ کے بعد جس میں انہوں نے ’کوئی خاص‘ لکھ کر مداحوں میں تجسس پیدا کردیا تھا۔
مذکورہ پوسٹ سے متعلق بعد میں یہ بات بھی سامنے آئی تھی کہ یہ فلم کالکی 2898 اے ڈی کی پروموشنل اسٹریٹیجی کا حصہ تھی، تاہم اس پوسٹ نے پربھاس کی شادی کی افواہوں کو نئی ہوا دے دی تھی۔
اس پر پربھاس نے فلم سے متعلق ایک ایونٹ کے موقع پر ایسی تمام خبروں کی تردید کردی۔ ایونٹ کے دوران شادی سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں پربھاس کا کہنا تھا کہ میں ابھی شادی نہیں کر رہا کیونکہ میں اپنی خواتین مداحوں کے جذبات کو ٹھیس نہیں پہنچانا چاہتا۔